Feb 12, 2021 03:53 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Navy held a flag-raising ceremony in connection with the 7th Multinational Naval Exercise for Peace 2021
کراچی، پاک بحریہ کی جانب سے ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن دو ہزار اکیس کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
پاک بحریہ نے ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن دو ہزار اکیسء کا انعقاد کیا ہے ، اس ضمن میں کراچی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔مشق کا مقصد امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام دینا تھا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف بحری مشق امن دو ہزار اکیس میں شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب کے آغاز میں پچیسویں جنگی بحری بیڑے کے کمانڈر کموڈور امتیاز علی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
مشق میں تقریباً پینتالیس ممالک کے نمائندگان اپنے بحری اثاثوں، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہوئے۔
تقریب میں سات دوست ممالک کی شخصیات گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئیں۔بحری مشق امن دو ہزار اکیس کا مقصد شریک ممالک کے مابین ہم آہنگی اور امن کا فروغ ہے، کثیر الملکی مشق کا سلوگن امن کیلئے متحدہے۔
مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔کثیر القومی بحری مشقیں امن دو ہزار اکیس سولہ فروری تک جاری رہیں گی۔