Feb 12, 2021 03:55 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Quetta- Free courses for children and adults to unleash hidden talents
کوئٹہ،بچوں اور بڑوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مفت کورسز کا انعقاد، بین الاقوامی زبانوں کی کلیوگرافی سے بھی کئی بچے اور بڑے فیضیاب ہوگئے
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے کوہ مہردار کے پہاڑوں میں ایک ایسا کورس کرایا جاتا ہے جہاں بچوں اور بڑوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کرنے کے علاوہ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے کوچنگ اور بین الاقوامی زبانوں کی کلیوگرافی مفت میں کرائی جاتی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کئی بچے اوربڑے اس کورس سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔
کوئٹہ کے مشرقی پہاڑوں میں یہ ایک ایسی تربیت ہے جو شاید ہی کہی کرائی جارہی ہو۔
یہ کوچنگ پروگرام آمنجی اسکولز میں کرایا جارہا ہے۔ جہاں نہ صرف بچے بلکہ بزرگ افراد بھی مختلف آرٹ سیکھ رہے ہیں۔
تیر اندازی سیکھنے والی بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ صحت کو بہتر بنانا ہے تو امنجی لازمی جانا ہے۔
امنجی میں چائنیز زبان کی کلیوگرافی سیکھنے والی دس سالہ مائی کہتی ہے کہ پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے یہ کورس لازم ہے۔
کورس کے انسٹریکٹر حسن اخلاقی کوئٹہ کے تمام لوگوں کو اس کورس میں حصہ لینے کی دعوت بھی دے چکے ہیں۔
امنجی کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کوئی فیس نہیں لی جاتی جبکہ مارشل آرٹس اور تیز اندازی سے ذہنی مسائل کم کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔