Feb 12, 2021 03:57 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Lahore- The influx of foreign players to participate in PSL 6 begins
لاہور، پاکستان سپر لیگ سکس میں شرکت کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کراچی کنگزکے چیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹرہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین کراچی پہنچ گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلالٹینم کھلاڑی کولن انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد اورہیڈ کوچ ہرشل گبزبھی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔
غیر ملکی کھلاڑی ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے، پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی ہفتہ کی صبح آمد متوقع ہے،روی بوپارہ بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان چودہ فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اوردیگرنے بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر سیلف ائسو لیشن اختیار کر لی۔