Feb 12, 2021 04:35 pm
views : 213
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- All human rights have been denied in Occupied Kashmir, Pakistan
اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کا کہنا ہے کہ امن مشق کا مقصد منشیات، دہشت گردی کے خلاف کاوشیں کرنا ہے، مشق میں پینتالیس ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کو کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے عرب امارات کی قیادت سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کی بہتری پر اتفاق کیا۔یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطہ کیا، وزیر خارجہ نے بھارتی ریاستی دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے خط میں سات مطالبات رکھے ہیں، ان مطالبات میں کشمیری رہنماؤں کی رہائی اور کالے قوانین کا خاتمہ شامل ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں اٹھارہ ماہ سے کرفیو اور لاک ڈاون ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب ہیں۔