Feb 13, 2021 04:32 pm
views : 210
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 58 deaths by coronavirus, 1,262 new cases in one day
کراچی، مہلک کورونا وباء نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھاون افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو باسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو سڑسٹھ، سندھ میں دو لاکھ تریپن ہزار نوے، خیبر پختونخوا میں انہتر ہزار تین سو چھیاسی، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نوسو چوبیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو سینتیس، اسلام آباد میں بیالیس ہزار پانچ سو تیرہ جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار چار سو آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک تیراسی لاکھ ننانوے ہزار چھ سو تئیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سینتیس ہزار ایک سو پندرہ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ تئیس ہزار سات سو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو بانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اٹھاون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار دو سو چہتر ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار چھبیس، سندھ میں چار ہزار ایک سو ننانوے، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو چھیاسی، اسلام آباد میں چار سو چوراسی، بلوچستان میں ایک سو اٹھانوے ، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو اکیاسی مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔