Feb 13, 2021 04:34 pm
views : 200
Location : Domestic Place
Lahore- PDM does not support secret voting in Senate polls, Maryam Nawaz
لاہور، ایک یونین کونسل تک نہ چلانے والے نااہل شخص کو اٹھاکروزیراعظم بنادیاگیا، مریم نواز
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بالکل خفیہ
رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، لیکن ویڈیو بنانے، پیسے دینے اور لینے والے
یہ خود ہیں، پیسے لینے اور دینے والے بھی خود ہیں، کسے بے وقوف بنارہے
ہیں، عمران خان کہہ رہے ہیں ویڈیو کی ٹائمنگ نہ دیکھیں، جب آپ کو ٹائمنگ
زیب دیتی ہے تو چیرمین سینیٹ کا پورا الیکشن چوری کرلیتے ہو، اب تمہارے
ارکان اسمبلی بھاگ رہے ہیں تو اب آپ کو ٹائمنگ یاد آگئی ہے۔
جاتی امرا
سے ڈسکہ کیلئے روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفت
وشنید کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جتنے بھی
ہتھکنڈےاستعمال کرلے انہیں ناکامی ہوگی، جہاں جہاں ووٹ ڈلے گا ن لیگ وہاں
جیتےگی، قانون سازی اور بات چیت بندہ تابعدار کے ساتھ نہیں ہوسکتی، تبدیلی
کو ووٹ دینے والے چھپتے پھر رہے ہیں، ووٹرز نے اچھا کیا کیونکہ عمران خان
کا بے نقاب ہونا ضروری تھا، تبدیلی کا نام لیکرووٹ لینےوالے کاچہرہ عوام کے
سامنے آگیابہت اچھاہوا،
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نالائق اور نا اہل
کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام، عدلیہ ججز کی عزت کو جھونکا جارہا ہے اور
سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ججز پر بھی یہ بات گراں گزرتی ہے کچھ
مجبور بھی ہوسکتے ہیں، لیکن عدلیہ کی ساکھ کے لیے یہ اچھی چیز نہیں، ایک
شخص کو بچانے کے لیے عدلیہ اور عدل کا پورا نظام جھونکنا عقلمندی نہیں۔