Feb 13, 2021 05:07 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Zardari claims to have persuaded Nawaz Sahrif for in-house reshuffle
کراچی، سابق صدر کا سابق وزیر اعظم کو ان ہاؤس تبدیلی کیلئے قائل کرنے کا دعویٰ
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے لانگ مارچ کے معاملے پر سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔سابق صدر نے ان ہاوس تبدیلی کیلئے لیگی قائد کو قائل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو گرانے کیلئے ہر آپشن استعمال کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان ہاوس تبدیلی پر پراعتماد ہیں۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی ان ہائوس تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کاعندیہ دیدیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہائوس تبدیلی۔استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی۔ سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کی قیادت ان آپشنز پر غور کےلئے سر جوڑے گی، پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے قبل ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن استعمال کرےگی۔ اگر پیپلز پارٹی ان ہائوس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی جبکہ تینوں رہنماؤں نے حکومت پر مسلسل مزید دباؤ بڑھانے کے لیے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ ان ہائوس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی کی صورت میں پیپلزپارٹی کی استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔