Feb 13, 2021 05:34 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- Kashmir can never become an Indian state, Mishal Mallik
اسلام آباد، کشمیر بھارت کی ریاست کبھی نہیں بن سکتا، مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے کشمیرسے متعلق بیان کو بھارتی حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں، کشمیریوں کوگھروں میں بندکرنےسےکشمیرمیں حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیرداخلہ کشمیرمیں آزادانہ حق رائے دہی کرانے کی ہمت کرے، بھارتی حکومت اور وزیرداخلہ کواندازہ ہوجاناچاہیے کشمیری کیاچاہتےہیں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت زبردستی کشمیریوں پراپنی رائےمسلط نہیں کر سکتی۔
خیال رہے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں کشمیرسےمتعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکومناسب وقت پرریاست کادرجہ دیں گے ، مقبوضہ کشمیرمیں اب ہماری حکومت ہے، کشیدگی کےدن گزر گئے۔