Feb 13, 2021 05:57 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Karachi- PPP Information Secretary Shazia Murree has accused the Election Commission of being a facilitator of the government
کراچی، پی پی پی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا الیکشن کمیشن پر بڑا الزام، کہتی ہیں الیکشن کمیشن حکومت کا سہولت کار بن گیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا سہولت کار بن گیا ہے۔
شازیہ مری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو انکار کر کے پی ٹی آئی کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت بڑھایا۔
دوسری طرف حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدوار سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھا، لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع ابلاغ عامہ کے نماندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کس کے مقابلے میں لڑ رہا ہوں۔میں تاریخ کا واحد متفقہ امیدوار تھا، تب مجھے 264 ووٹ ملے تھے، مجھے اپوزیشن نے اعتماد کا ووٹ دیا۔
یوسف رضا گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے تجویز و تائید کنندگان میں دو سابق وزرائے اعظم شامل ہیں۔