Feb 13, 2021 06:05 pm
views : 203
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan's women cricket team returned home after leaving Zimbabwe unfinished
کراچی، پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئی
پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم زمبابوے کا دورہ ادھورا چھوڑ کر کراچی پہنچ گئی۔قومی ویمنز ٹیم میں کپتان جویریہ خان، منیبہ علی، عمیمہ سہیل اور ایمن انور کراچی پہنچی ہیں۔ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، عروبہ شاہ اور ناہیدہ خان شامل ہیں۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کو ہرارے سے دبئی کی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹیم کو واپس آنا پڑا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ نے اماراتی ایئرلائنز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سفری پالیسی کے اجراء کے پیش نظر متفقہ فیصلے کے بعد دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ ابتدائی طور پر ٹیم کو 21 فروری کو وطن واپس آنا تھا۔ سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو ہرارے میں کھیلا گیا تھا۔
سیریز کا دوسرا میچ بارہ فروری بروز جمعے کو کھیلا جانا تھا۔ تازہ ترین سفری پالیسی کے تحت ایئرلائنز نے تیرہ سے اٹھائیس فروری تک ہرارے سے دبئی تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔