Feb 14, 2021 05:13 pm
views : 200
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran Khan Expediting Billion Tree Plantation Drive
وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خودحصہ لینے کا فیصلہ کیا، عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔
ذرایع نے بتایا کہ صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔
اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دےدیا، عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینگروززہریلی آب و ہوا جذب کرکے سمندری آلودگی سے بچانے کاسبب بنتے ہیں۔ پنجاب، کےپی اور بلوچستان زیتون کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور جی بی میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔