Feb 14, 2021 05:15 pm
views : 203
Location : Different Places
Islamabad- OGRA proposes Rs 16 per litre increase in petrol prices
مسلسل چھٹی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری
حکومت نے ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بارعوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے، حتمی فیصلہ آج وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 سے ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی حالیہ قیمت 112 روپے فی لیٹر ہے جو اضافے کے بعد 128 روپے ہوجائے گی۔ ڈیزل 116 روپے 7پیسے سے مہنگا ہوکر 130 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔
خیال رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے مہنگی ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔