Feb 14, 2021 05:39 pm
views : 220
Location : Different Places
Islamabad- Process of submitting nomination papers for Senate election continues
سینیٹ انتخابات؛ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت امیدواروں کی جانب سے آج بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اتوار کے روز پشاور میں پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ طہماس جب کہ پی ٹی آئی کے دوست محمد محسود نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس کے علاوہ لاہور میں تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر اب تک 75 کے قریب امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جن میں شبلی فراز، ثانیہ نشتر، عبدالحفیظ شیخ، فوزیہ ارشد، زرقا تیمور، سید یوسف رضا گیلانی، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق نائیک، پرویز رشید، تاج حیدرم مشاہد اللہ خان ، کریم خواجہ، عباس آفریدی اور فرحت اللہ بابر جیسے اہم رہنما شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں دو دن کا اضافہ کیا تھا تاہم انتخابات 3 مارچ ہی کو ہوں گے۔