پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی عزائم سمندر برد،امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت
کراچی میں جاری ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن دو ہزار اکیس کا تیسرےروز دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی مشق اور حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور مختلف ملکوں کی بحریہ کے مندوبین بھی شریک ہیں۔
تقریب میں فرانس، جرمنی اور ایران سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، پانیوں میں فوجی کشتیوں، اور فضاؤں میں ہیلی کاپٹروں نے گشت کیا، جانبازوں نے امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا مظاہرہ بھی کیا۔
پاک سر زمین کے محافظوں نے رسی کی مدد سے ہیلی کاپٹر سےاترنے کی مہارت دکھائی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، کثیر القومی امن مشقوں کے مہمان خصوصی تھے۔
بحریہ حکام کے مطابق چالیس سے زائد ممالک کی مشقوں کا مقصد آپریشن ڈرلز میں اضافہ، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ، کثیر الجہتی تناظر میں بحری حربی صلاحتیوں کا اضافہ، اور سمندر میں مشترکہ کارروائیوں کو بڑھانا ہے۔ مشقوں کا ایک اور مقصد مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ سمندری جارحیت سے نمٹنا بھی ہے۔