Feb 15, 2021 12:50 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 26 deaths by coronavirus, 1,048 new cases in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھبیس افراد لقمہ اجل بن گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزار دو سو اڑسٹھ، سندھ میں دو لاکھ تریپن ہزار سات سو باسٹھ، خیبر پختونخوا میں انہتر ہزار نوسو نوے، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نوسو بیالیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو چالیس، اسلام آباد میں بیالیس ہزار چھ سو اٹھاسی جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار چار سو ستاسی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چوراسی لاکھ چھیاسٹھ ہزار ایک سو سترہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بتیس ہزار انیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ پچیس ہزار نوسو ستانوے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو اسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چھبیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار تین سو تینتیس ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار اکیاون، سندھ میں چار ہزار دو سو انیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو پچانوے، اسلام آباد میں چار سو چھیاسی، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو اکیاسی مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔