Feb 15, 2021 02:12 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- for the first time our government has introduced a blue economy policy, says Zartaj Gul
کراچی، پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بلواکانومی کی پالیسی پیش کی، زرتاج گل
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہ پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، حکومت میرین سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ آبی حیات کے تحفظ کیلئے بلین ٹری سونامی کے تحت ایک ارب مینگرووز بھی لگائے جائیں گے۔
زرتاج گل نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی روک تھام کی ضرورت ہے۔معاشی مسائل کے باوجود بھی آبی حیات کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہیں۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ قومی مفادات پر تمام سیاستدان متحد ہیں، بلو کاربن پالیسی بھی متعارف کرائیں گے۔