Feb 15, 2021 03:37 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Lahore- Singer Abrar-ul-Haq decided to fulfill the long dream of Muhammad Ali Sadpara
لاہور، گلوکار ابرارالحق نے محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان کے نامور گلوکار وسیاستدان ابرار الحق نے لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا ہے کہ انہیں یہ ابھی معلوم ہوا کہ پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاؤں میں اسکول بنوانا چاہتے تھے۔
گلوکارنے کہا کہ علی سدپارہ کے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ان کے گاؤں میں اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو جلد قیام پزیرہوگا۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑکے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اور جوان پابلو پانچ فروری سے لاپتہ ہیں۔