Feb 15, 2021 04:35 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Memon community has always played a vital role in the welfare work in Pakistan, says President
کراچی، میمن کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان میں فلاحی کاموں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں میمن برادری کی جانب سے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی قومیں وہی بنتی ہیں جہاں غریب اور امیر سب کے بچوں کو تعلیم اور صحت سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ میمن برادری کے فلاحی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کراچی میں میمن لیڈر شپ فورم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب صدر مملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معاشی ترقی کیلیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، تعمیراتی شعبے کو بہترین پیکجز دیے، ریمیٹنس بہترہو رہے ہیں، برآمدات بڑھ رہی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر کاروباری پالیسی بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔
صدر عارف علوی کایہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران غریب عوام کا خیال رکھا اور دوسو ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے میمن لیڈرشپ فورم کے صدر حنیف جانو اور دیگر نے خطاب کیا اور میمن کمیونٹی کے فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی۔ صدر پاکستان عارف علوی نے میمن کمیونٹی کی اہم شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کیے۔