Feb 15, 2021 04:40 pm
views : 395
Location : Domestic Place
Lahore- National Cricket Team has clinched a major honor by scoring a century of victories in the T20 matches.
لاہور، قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتوحات کی سنچری مکمل کرکے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیت کر ایک سو ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز کپتان بابر اعظم کی سربراہی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتوحات کی سنچری مکمل کرلی۔
گرین شرٹس کی جانب سے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں فتح حاصل کی اور ایک سو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔
ٹی ٹوئنٹی کے اس سفر میں پاکستان نے ننانوے میچز مقررہ اوورز میں جیتے جبکہ ایک میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں جیتا۔
کرکٹ کی ویب سائٹس کے مطابق پاکستان نے ایک سو چونسٹھ میچز میں سے سو میں فتح حاصل کی جبکہ انسٹھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔