Feb 16, 2021 01:10 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 958 COVID-19 new cases, lowest since November
کراچی، مہلک کورونا وباء نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سینتالیس زندگیاں چھین لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو اٹھاون نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو چھیانوے، سندھ میں دو لاکھ چون ہزار سولہ، خیبر پختونخوا میں انہتر ہزار آٹھ سو پچیاسی، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نو سو چھیالیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو اکتالیس، اسلام آباد میں بیالیس ہزار آٹھ سو آٹھ جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار پانچ سو بتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چوراسی لاکھ اٹھانوے ہزار بائیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتیس ہزار نوسو پانچ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ ستائیس ہزار اکسٹھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو اڑتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں سینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار تین سو اسی ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار چوراسی، سندھ میں چار ہزار دو سو چھبیس، خیبر پختونخوا میں دو ہزار، اسلام آباد میں چار سو چھیاسی، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو تیراسی مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔