Feb 16, 2021 01:14 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI to emerge victorious in Senate elections: Sheikh Rashid
اسلام آباد، 4 مارچ کے بعد ملک میں سیاسی سکون اور بہتری آئیگی، شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ووٹ کی خریداری میں پی ایچ ڈی کیا ہواہے لیکن اس بار انہیں مایوسی ہوگی۔جو بکنے والا ہوتا ہے اس کا ضمیر ہی مردہ ہوتا ہے، جو ایک مرتبہ بکتا ہے وہ دس مرتبہ بکتا ہے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سےگفتگو کے دوران شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سیاست کیلئے ملک چھوڑ کرجاتے ہیں تو ووٹ کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں،نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی لیکن اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو خصوصٰ سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیس اگست دو ہزار اٹھارہ سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے۔ جن کے نام ای سی ایل میں ہوں ان کو نا تو پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کے پاسپورٹ کی تجدید ہوتی ہے۔ مریم نواز نے سرجری کی بات کی ہے، اگر وہ درخواست نہیں کرنا چاہتی تو نہ کریں اچھی بات ہے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت وہ لوگ جو پہلے اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے وہ آج ان ہی سے ووٹ مانگ رہے ہیں، وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے،تین مارچ کے بعد رمضان المبارک قریب ہے، پی ڈی ایم نےاتنے فیصلے بدلے ہیں، اسی طرح لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان المبارک کے بعد کرلیں، جس طرح الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کی اجازت دی آئندہ بھی دیں گے۔