Feb 16, 2021 01:24 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Tanzania- Pakistani climber Asad Ali Memon's great achievement, climbing the 5895 meter high peak in just 14 hours
تنزانیہ، پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کا بڑا کارنامہ، محض چودہ گھنٹے میں پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے میٹر بلند چوٹی کو سرکرلیا
عالمی دنیا میں ایک اور پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کی بلند ترین ماؤنٹ کلیمنجارو کو چودہ گھنٹے میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے چودہ گھنٹے میں پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے میٹر بلند اس چوٹی کو سر کیا جبکہ کوہ پیماؤں کو یہ چوٹی سر کرنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں۔
اسد علی میمن نے اپنے انسٹاگرام پر چوٹی سرکرکے پاکستانی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کی اور اپنے کارنامے سے آگاہ کیا۔
تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے اسد علی میمن کو یہ کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد دی۔