Feb 16, 2021 03:20 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Peshawar- Once again Mahira Khan appoints as Brand Ambassador of Peshawar Zalmi
پشاور، ترک اداکارہ ترک، ایک بار پھر ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردی گئیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف ٹیم پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر کہا مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل سکس میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔
خیال رہے کہ جاوید آفریدی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر اشارے دے رہے تھے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان ہوں گی۔ کچھ عرصہ قبل جاوید آفریدی نے مداحوں سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ (حلیمہ سلطان) اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائے؟ جس پر مداحوں نے حامی بھرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس بار ترک اداکارہ کو سفیر مقرر کیا جائے۔
اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے چند روز قبل ٹوئٹ کی تھی نیا آغاز اور اسرا بلگیچ کو ٹیگ کیا تھا جس کے جواب میں ترک اداکارہ نے بھی بالکل یہی ٹوئٹ کی تھی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد تو پاکستانی شائقین کو یقین ہوگیا تھا اس بار پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ ہی ہوں گی۔ لیکن اب جاوید آفریدی نے اچانک ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔