Feb 16, 2021 03:35 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- So-called accountability holders will be held accountable one day, Shahid Khaqan
اسلام آباد، کسی کرپٹ حکومت کو نواز شریف کا پاسپورٹ روکنے کا حق نہیں، شاہد خاقان عباسی
احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے بارے میں عمران خان وضاحت دیں۔نام نہاد احتساب والے سن لیں، یہ حساب ہوگا، جتنی کرپٹ حکومت آج ملک میں ہے تاریخ میں اتنی کرپٹ حکومت نہیں آئی، دوسروں پر الزام لگانے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں، ہمارا کام خرابی کی نشاندہی کرنا ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ ان لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائیں جن کا پارٹی سے تعلق نہیں ہے، چینی کمیشن میں کوئی رپورٹ نہیں ہے، دوسو ارب روپے سے زیادہ عوام کی جیب سے نکل چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ خریدے گئے، جس آدمی کی پارٹی کے لوگ ووٹ خرید رہے ہیں وہ آج وزیرِ اعظم ہے، تحقیقات کے لیے کمیشن اور کمیٹی بنائی گئی اور کمیٹی میں وہ لوگ ہیں جو اس میں خود ملوث تھے۔پاکستان کی تاریخ میں عمران خان نے سب سے زیادہ قرضہ لیا، براڈ شیٹ میں اس ملک کے دس ارب روپے ضائع ہوئے، سینیٹ الیکشن میں جو چوری ہوئی وہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔