Feb 16, 2021 04:18 pm
views : 223
Location : Senate of Pakistan
Islamabad- Senate Election, 170 candidates contested for 48 seats
اسلام آباد، سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر ایک سو ستر امیدوار میدان میں اتر گئے، کوائف کی اسکروٹنی کا عمل کل سے شروع ہوگا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات برائے دو ہزار بیس اکیس کیلئے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر ایک سو ستر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست جلد جاری کردی جائیں گی جبکہ کوائف کی سکروٹنی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی گیارہ نشستوں پر انتیس امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی گیارہ نشستوں پر انتالیس امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی بارہ نشستوں پر اکیاون اور بلوچستان کی بارہ نشستوں پر اکتالیس امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پنجاب سے جنرل نشستوں کیلئے اکیس ، ٹیکنو کریٹس اور علماء کیلئے تین، خواتین کی نشستوں پر پانچ کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کیلئے انیس، ٹیکنو کریٹس گیارہ اور خواتین کی نشستوں کیلئے نو کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کیلئے بائیس، ٹیکنو کریٹس اور علماء کیلئے گیارہ، خواتین کیلئے تیرہ اور اقلیتی نشست کیلئے پانچ امیداوار میدان میں آئے۔
بلوچستان میں جنرل نشستوں پر انیس، ٹیکنو کریٹس پرآٹھ، خواتین نشستوں کیلئے نو اور اقلیتی نشست کیلئے پانچ کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے چھ اور خواتین کی نشست کیلئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔