Feb 17, 2021 12:15 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 56 deaths by coronavirus, 1,165 new cases in one day
کراچی، جان لیوا کورونا وائرس مزید خطرناک ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھپن زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو پینسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار دو سو، سندھ میں دو لاکھ چون ہزار دو سو چھیاسی، خیبر پختونخوا میں ستر ہزار ایک سو تئیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نوسو چون، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو تینتالیس ، اسلام آباد میں بیالیس ہزار نوسو اکیس جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار پانچ سو باسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک پچاسی لاکھ اکتیس ہزار دو سو اٹھارہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتیس ہزار ایک سو چھیانوے نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اٹھائیس ہزار پانچ سو پینتالیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو باسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چھپن افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار چار سو چھتیس ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار ایک سو چودہ، سندھ میں چار ہزار دو سو چوالیس، خیبر پختونخوا میں دو ہزار سات، اسلام آباد میں چار سو چھیاسی، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو چوراسی مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔