Feb 17, 2021 01:00 pm
views : 208
Location : South Waziristan
North Waziristan- Three terrorists killed by security forces in Mir Ali
شمالی وزیرستان، سیکیسورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میر علی میں تین دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں علیم خان خوشالی گروپ کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ خفیہ آپریشن دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دھماکوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ علاقے میں سوئیپنگ بھی کی گئی۔