Feb 17, 2021 01:43 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- We must change our lifestyle for betterment of future generations, PM
اسلام آباد، نسل نو کیلئے معیار زندگی بلند کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم عمران خان نے زمین اور سوچ میں بھی تبدیلی لانے کا کہہ دیا
وزیراعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں موسم بہار کی شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زمین پر بھی اور سوچ میں بھی تبدیلی لے کر آرہے ہیں، آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنا طرز زندگی بدلیں اور سوچیں کہ آج اپنے ملک کے ساتھ جو کررہے ہیں اس کا اگلے دس ، بیس اور پچاس سال میں آنے والی نسلوں کا کیا فائدہ یا نقصان ہوگا، شجرکاری آنےوالی نسلوں کیلئےضروری ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارےدس ارب درخت لگانےکےمنصوبےکودنیانےسراہاہے،ہم ان دس ملکوں میں شامل ہیں جوموسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہوتےہیں، درخت لگانےکیساتھ پھراس کوبچانابھی ہے، آنے والے دنوں میں مزید دس ارب درخت اگانے کا منصوبہ ہے، لاہوراورپشاورکوگارڈن سٹی کہاجاتاتھالیکن آج درخت کاٹنے اور آلودگی کی وجہ سے آج صورتحال مختلف ہے، لاہورمیں 50جگہوں پرمیواکی ٹیکنالوجی کےذریعےدرخت لگائےجائیں گے۔