Feb 17, 2021 03:00 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Karachi- There is no right thing to do with the Prime Minister, Mustafa Kamal
کراچی، وزیر اعظم سے کوئی صحیح کام نہیں ہوسکتا، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع مردم شماری کو متنازع نہ رہنے دیں بصورت دیگر گورنر ہاؤس کے دروازے تک جاپہنچیں گے۔
پی ایس پی میں پختونوں کی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اٹھائیس فروری کو سہراب گوٹھ پر پختونوں کا بڑا اجتماع کرنے جارہے ہیں جبکہ جمعہ کے روز متنازع مردم شماری پر لیاقت آباد دس نمبر پر احتجاج کریں گے۔
مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے نیا تماشا رچایا ہوا ہے جب تک مردم شماری کے نتائج نہیں آئیں گے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیں گے، پی ایس اٹھاسی کے ضمنی الیکشن میں تین ناکامیوں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جو زیادہ ناکام تھی وہ جیت گئی۔