Feb 17, 2021 03:27 pm
views : 210
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Judiciary has dealt the biggest blow to technology in Pakistan, says Fawad Chaudhry
راولپنڈی، عدلیہ سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا لگا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیروزگاری تب ختم ہو گی جب بیرونی سرمایہ کار پاکستان آئے گا، یوٹیوب، فیس بک اور گوگل صرف ایپلی کیشنز نہیں بلکہ اب ملک بن چکے ہیں جن پر بہت سرمایہ کاری ہے، ایپل کا بجٹ کئی ممالک کے بجٹ سے زیادہ ہے۔
راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ بائیس بلین ڈالر کی کمپنی ہے، یہ بڑی کمپنیاں جس ملک میں جاتی ہیں وہاں ترقی ہوتی ہے، ہم نے ٹک ٹاک بند کر دیا۔ ہمیں بھی ان سے ملکوں کی طرح رابطے رکھنے چاہیے، بدقسمتی سے ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، دوہزارچودہ کے عدالتی فیصلوں سے یو ٹیوب بھارت شفٹ ہوگئیں۔ جہاں ملتا ہوں ججز کو ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ٹیکنالوجی کے کیسسز نہ سنا کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافت کی تعلیم کے تینتالیس ادارے ہیں ان کے نصاب کی تجدید کی ضرورت ہے۔ ہمیں مستقبل کی مارکیٹ پر نظر رکھنی ہے، یہ ممکن نہیں کہ یونیورسٹی سے ڈگری لیں اور پتہ چلے اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔پابندی کے کلچر نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، نفرادیت اور انفرادی سوچ کو ختم نہیں کرنا چاہیے، سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوسکتے مختلف اقسام کی سوچ ترقی کی علامت ہوتی ہے۔ لوگوں پر اپنی سوچ تھوپنے سے سوسائٹی تباہ ہو جاتی ہے ریاست ہر چیز ریگولیٹ نہیں کر سکتی، کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ انفرادی طور پر بھی کرنے دیں۔