Feb 17, 2021 04:10 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Supreme Court, Election Commission and the government do not have the right to amend the constitution, PDM Leaders
اسلام آباد،تین سابق وزرائے اعظم ہوئے یک زبان، کہتے ہیں سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور حکومت کو آئین میں ترمیم کا حق نہیں
حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کا حق پارلیمنٹ کو ہے، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور حکومت کو اس کا حق حاصل نہیں ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے آئین میں ترمیم کی کوشش بڑی زیادتی ہوگی جس کی پی ڈی ایم مخالفت کرے گی، ویڈیو اسکینڈل میں پیسے لینے اور دینے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بھی چوری ہوتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے چار رہنما جیلوں میں ہیں، مطالبہ کرتا ہوں جیلوں میں موجود اراکین کو ووٹ ڈالنے دیا جائے، ہم خود ہارس ٹریڈنگ کے شکار ہوئے، شور تو ہمیں کرنا چاہیے تھا، حکومت رابطے کرکے اپنے حالات بہتر بنائے، سینیٹ الیکشن میں عدلیہ کے سہارے لیے جارہے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے کے بعد حکومت کے پسینے چھوٹ گئے، حکومت ووٹرز کو کنفیوژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن معزز اراکین اسمبلی میرٹ پر فیصلہ کرینگے۔