Feb 18, 2021 12:55 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 52 Pakistanis, infects 1,272 in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید باون افراد لقمہ اجل بن گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو باہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سات سو سولہ، سندھ میں دو لاکھ چون ہزار چھ سو اٹہتر، خیبر پختونخوا میں ستر ہزار تین سو چھ، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نوسو اٹھاون، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو پینتالیس، اسلام آباد میں تینتالیس ہزار انتیس جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار چھ سو انتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک پچیاسی لاکھ سرسٹھ ہزار سات سو اکسٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس ہزار پانچ سو تینتالیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ تیس ہزار پانچ سو ستانوے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو چھیاسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں باون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار چار سو اٹھاسی ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار ایک سو اڑتیس، سندھ میں چار ہزار دو سو تریسٹھ، خیبر پختونخوا میں دو ہزار پندرہ، اسلام آباد میں چار سو ستاسی، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو چوراسی مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔