Feb 18, 2021 12:58 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- Senator Mushahid Ullah Khan passes away
اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان دارفانی سے کوچ کرگئے
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ مشاہد اللہ خان کے بیٹے ڈاکٹر عفنان اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کردی گئی۔
سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے۔
مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے۔مشاہد اللہ خان نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے گورڈون کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر اردو لاء کالج کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے۔سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر ان کو دھچکا لگا، ان کا انتقال مسلم لیگ ن کیلئے بڑا نقصان ہے۔مشاہداللہ خان کے خلوص اور والد جیسی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی۔