Feb 18, 2021 01:00 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- Govt made record repayments of foreign loans in 2.5 years, PM Imran
اسلام آباد، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، وزیر اعظم
دارالحکومت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا، کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے، کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، عوام مشکل حالات سے گزرے، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا رہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، آج ٹیکسٹائل فیکٹریوں کیلئے ورکرز نہیں مل رہے، پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے، قرضے کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، ڈھائی سال میں بیس ارب ڈالر قرض واپس کرچکے، ملک کی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے، چھ ہزار ارب روپے قرض کی مد میں دیئے، کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے۔
قبل ازیں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ ستانوے ممالک سے اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے، سٹیٹ بینک نے جو اقدامات کیے اس سے پہلے نہیں کیے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زر کیلئے پانچ سو ملین ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔