Feb 18, 2021 01:28 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- batting order will be according to the circumstances, young fast bowler Naseem Shah has recovered, Sarfraz Ahmed
کراچی، محمد رضوان سے کوئی رقابت نہیں، وہ اپنی ٹیم کیلئے جدوجہد کرینگے، سرفراز احمد
کوئٹہ گلیڈیٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، کامیابی کیلئے بلند عزائم ہیں۔ پی ایس ایل سکس میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا،اعظم خان متبادل وکٹ کیپر ہوں گے۔
کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈرافٹ میں اچھا اسکواڈ بنا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف بیٹسمین کرس گیل کی شمولیت سے کوئٹہ گلیڈیٹر مضبوط ہوگی، ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو ابتدا سے فائنل تک کھیلے، مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں، بطورکپتان اور کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ عثمان شنواری کی بولنگ سے ہمیں فائدہ ہوگا جب کہ عمر گل کی بولنگ کوچنگ سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔میچ میں چھ بیٹسمینوں کی شمولیت کو ترجیح دیں گے، اب بولرز بھی بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں، تماشائیوں کی مخصوص تعداد کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔