Feb 18, 2021 03:11 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- USA has congratulated the students of Ghulam Ishaq Institute on their position in the World Competition.
اسلام آباد، امریکا نے عالمی مقابلےمیں پوزیشن پر غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو مبارکباد پیش کردی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی طلباء کو عالمی مقابلے میں پوزیشن لینے پر مبارکباد پیش کردی گئی۔
غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نےامریکامیں ہونےوالےایک مقابلےمیں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نےامریکی انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈایسٹروناٹکس کےمقابلےمیں ایم آئی ٹی اور اسٹین فورڈیونیورسٹیوں کوشکست دی۔
غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کےطلباء نے دو ہزار اکیس کے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹوناؤٹکس (ڈیزائن ، بلڈ اور فلائی) کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
امریکن انسٹیٹیوٹ آف ایئروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس میں منعقدہ ریموٹ کنٹرولڈ طیاروں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایم آئ ٹی، برکلے اور اسٹینفرڈ یونی ورسٹی جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ہوا لیکن پاکستانی طلبا کی ٹیم نے ان پر سبقت حاصل کرکے پوزیشن حاصل کی۔