Feb 18, 2021 04:04 pm
views : 240
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Can't say whether open balloting in Senate polls will eliminate horse trading, CJP
اسلام آباد، ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہو گی یا نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے، آرٹیکل انسٹھ میں خفیہ ووٹنگ کا کوئی ذکر نہیں، آرٹیکل تریسٹھ اے کا اطلاق سینیٹ الیکشن پر نہیں ہوتا۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے سینیٹ ووٹرز کا ہدایت نامہ پیش کیا۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے اٹارنی جنرل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت نامہ میں متناسب نمائندگی اور خفیہ ووٹنگ کا ذکر ہے، اراکین اسمبلی اپنی پارٹی کے نظم ضبط کے پابند ہیں، خلاف ورزی پر کارروائی ہوسکتی ہے۔
چیف جسٹس نے کارروائی سے متعلق پوچھا تو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سزا صرف ووٹوں کی خرید و فروخت پر ہوسکتی ہے، نااہلی بھی ہوسکتی ہے تاہم سزا کوئی نہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا سب نے سنا ہے، شواہد کسی کے پاس نہیں، عدالت کو سیاسی سوالات سے دور رہنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین بذات خود بھی ایک سیاسی دستاویز ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے الیکشن کمیشن کے ترمیم کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دو سو چھبیس میں ترمیم کیے بغیر وفاقی حکومت کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔
عدالت نے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی۔