Feb 19, 2021 03:51 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 40 deaths by coronavirus, 1,245 new cases in 24 hours
کراچی، مہلک وباء سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چالیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو پینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو سو بیالیس، سندھ میں دو لاکھ پچپن ہزار انتالیس، خیبر پختونخوا میں ستر ہزار چار سو تیرانوے، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نو سو سڑسٹھ، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو سینتالیس، اسلام آباد میں تینتالیس ہزار ایک سو پینتالیس جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار چھ سو تہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چھیاسی لاکھ دو ہزار پانچ سو پندرہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چونتیس ہزار سات سو چون نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اکتیس ہزار آٹھ سو چالیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو چھبیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار پانچ سو ستائیس ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار ایک سو چھیاسٹھ ، سندھ میں چار ہزار دو سو سڑسٹھ، خیبر پختونخوا میں دو ہزار بیس، اسلام آباد میں چار سو اٹھاسی، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو پچیاسی مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔