Feb 19, 2021 03:53 pm
views : 228
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Representation of political parties in Senate must be proportional to votes, SC
اسلام آباد، سیاسی جماعتوں میں خفیہ اتحاد نہیں ہونا چاہئے، سپریم کورٹ
چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ووٹرز کیلئے ضابطہ اخلاق جمع کروا چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء رضا ربانی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے قیام کا مقصد تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے، پارلیمانی نظام میں دونوں ایوان کبھی اتفاق رائے سے نہیں چلتے، لازمی نہیں کہ وفاق میں حکومت بنانے والی جماعت کی صوبے میں بھی اکثریت ہو، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بھی سینٹ میں نشستوں کا تناسب بدل سکتا ہے، متناسب نمائندگی کے نقطے پر تفصیلی موقف دوں گا۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ کئی بار سیاسی جماعتیں دوسرے صوبے کی جماعتوں سے بھی ایڈ جسمنٹ کرتی ہیں، بین الصوبائی اتحاد بھی ہو تو خفیہ رکھنا کیوں ضروری ہے؟۔
رضا ربانی نے کہا کہ متناسب نمائندگی کی عدالت جو تشریح کررہی ہے وہ آئیڈیل حالات والی ہے، سیاسی معاملات کبھی بھی آئیڈیل نہیں ہوتے، پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا اتحاد ہے، پی ٹی آئی نے سینیٹ میں ق لیگ کو بھی سینٹ نشست دی ہے۔عدالت نے صدارتی ریفرنس پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔