Feb 19, 2021 03:56 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Islamabad- CPPA Preparations are complete to increase the price of electricity by 90 paise
اسلام آباد، عوام کی جیبوں پر ایک مرتبہ پھر نو ارب روپے سے زائد کا ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں، وزیر توانائی نے ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا
وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کروادی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بانوے پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجارہا ہے، سی پی پی اے نے درخواست کی ہے کہ جنوری میں سات ارب باہتر کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت اکیاون ارب چھیاسٹھ کروڑرہی، بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت کا تخمینہ پانچ روپے پچھتر پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی مہنگی ہو رہی ہے، اور اب یہ لوگ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہین۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے بجلی کے بل نہ دو اور وہ بل پھاڑ دیتے تھے، جب عمران خان بل پھاڑتے تھے تب بجلی کا یونٹ آٹھ روپے کا تھا، آج اٹھائیس روپے یونٹ ہے، اسپیکر مجھے بتائیں کہ میں بجلی کا بل دوں یا نہ دوں، یہ سوال آپ سے ہے۔