Feb 19, 2021 03:59 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- Nawaz Sharif assured Asif Zardari of support for Yousuf Raza Gilani
کراچی، سابق صدر آصف علی زرداری کا سابق وزیرا عظم نواز شریف کو ٹیلی فون، نواز شریف نے آصف ذرداری کو یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرادی
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت حاصل کرلی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ، جس میں نوازشریف نے زرداری کو یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔
سابق صدر آصف زرداری سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرانے کیلئے متحرک ہیں ، اس سلسلے میں آصف علی زرداری اور نوازشریف کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پرسینیٹ انتخابات سےمتعلق گفتگو کی۔
ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے سینیٹ انتخاب میں یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ، گفتگو میں سیاسی صورت حال ،سینٹ الیکشن اور لانگ مارچ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں میں خیبر کے پی و دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر مشاورت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ کےطریقہ کار اور حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی اور یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔