Feb 19, 2021 04:00 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Mansehra- We wants end to politics of notes, loot and boots, says Siraj-ul-Haq
مانسہرہ، نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اسمبلیوں اور سینیٹ کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے، ہم ملک میں نوٹوں، لوٹوں اوربوٹوں کی سیاست کاخاتمہ چاہتے ہیں، پی ڈی ایم والوں نے اپنی کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کی۔
مانسہرہ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت مصنوعی آکسیجن پر ہے، آکسیجن ہٹاتے ہی ختم ہوجائے گی۔پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں کی سیاست چند شخصیات کے گرد گھومتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں اسمبلیوں اورسینیٹ کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے، ہم ملک میں نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے اپنی کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، شہزادوں اور شہزادیوں کی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنا۔