Feb 19, 2021 04:05 pm
views : 215
Location : different Areas
Karachi- Safer, spectacular PSL 6 gets underway
کراچی، پی ایس ایل سکس میں چوکوں، چھکوں کی برسات کا وقت قریب، شائقین کرکٹ ایکشن کے منتظر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں شائقین کرکٹ غیر ملکی اور ملکی کرکٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آرہے ہیں۔شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے پریکٹس سیشنز کئے، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پریکٹس میچ میں مقابل ہوئے۔
اسکواڈز کی پریکٹس اور میچز کے طے شدہ شیڈولز میں تبدیلی کر دی گئی،نئے پروگرام کے تحت ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہوئے بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا،لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے پریکٹس سیشنز کیے، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے گراؤنڈ پر انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا، تیاریوں کی جانچ کیلیے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پریکٹس میچ میں مقابل ہوئے۔دوسری جانب ٹیموں کی جانب سے بلند عزائم کے اظہار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔