Feb 19, 2021 05:34 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Mianwali- Rulers have created such an atmosphere that corruption is not a bad thing, PM
کراچی، حکمرانوں نے ایسی فضا بنادی کہ کرپشن بری چیز نہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں قوم فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے، ایک طرف قوم، دوسری جانب ڈاکو مافیا کھڑا ہے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نےایسی فضابنادی کہ کرپشن بری چیزنہیں رہی،ہمیں سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا۔جب وزیراعظم اوروزراکرپشن کریں توملک تباہ ہوجاتاہے،منی لانڈرنگ کرپشن سےبھی بڑاجرم ہے۔
میانوالی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقامہ لےکربیرون ملک پیسے بھیجنےسےملک کمزورہوتاہے،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارسب سےمہنگی گاڑی استعمال کرتےہیں،اسحاق ڈار کے باپ کی لگتاہےسائیکل نہیں،رولزرائس کی دکان تھی۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاستدانوں کوخریدنےکیلئےسینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،جمہوریت میں بھی کوئی پیسے دےکرآتاہے،رشوت دےکرسینیٹربنتاہے،ارکان کےووٹ خریدےجاتےہیں،کروڑوں خرچ کرکےسینیٹربننےوالاکیاعوام کی خدمت کرےگا؟۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قوم فیصلہ کن موڑپرکھڑی ہے،ایک طرف قوم ،دوسری جانب ڈاکومافیاکھڑاہے،سیاستدانوں کی قیمتیں لگ رہی ہیں، تیس سال سےسیاستدان بک رہےہیں اورسب جانتےہیں،ہم کہہ رہےہیں اوپن بیلٹ ہو،دیگرجماعتیں خفیہ بیلٹنگ کاکہہ رہی ہیں۔