Feb 20, 2021 05:25 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- FBR's track and trace system will eliminate counterfeiting, PM
اسلام آباد، وزیراعظم کا ایف بی آر کو خراج تحسین
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے سات ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں، ان کا فرض ہے کہ وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سےآراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اورجدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں ایف بی آر صدر دفترکی ٹیم کو بھی شاباش دیتاہوں، جولائی 2021 میں پوری فعالیت کےبعد اس سےاربوں روپےکے اضافی محاصل میسر ہوں گے، جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔