Feb 20, 2021 05:29 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Karachi- A player suffers from corona before the opening match of PSL Six
کراچی، پی ایس ایل سکس کے افتتاحی میچ سے قبل ایک کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں شریک کرکٹرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اورغیرملکی کھلاڑیوں کے تحفظات کے پیش نظر بائیو سیکور ببل میں موجود تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کورونا کا شکار کھلاڑی کو علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو پہلے ہی بائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔