Feb 20, 2021 05:33 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Islamabad- Presidential Ordinance is malicious, President violates constitution, Raza Rabbani
اسلام آباد، صدارتی آرڈینس بدنیتی پر مبنی، صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی، رضا ربانی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جماعت میں بغاوت کوکنٹرول کرنے کیلئےآپ آئینی اداروں کوداؤ پرلگارہے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، پارلیمان کا حصہ ہوتے ہوئے انہوں نے اجازت دی کہ سینیٹ کھلواڑبنے۔ایک سیاسی جماعت کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔
رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنےصدراتی ریفرنس میں میں بھی پیش ہورہاہوں،صدارتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد سینیٹ کا پہلا اجلاس ہے،آئین کےمطابق اجراءکےبعدآرڈیننس پہلےاجلاس میں پیش ہوناچاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ اکتوبر 2020 میں سینیٹ انتخابات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیاگیا، آئینی ترمیمی بل میں سینیٹ کےپورے ایوان کی کمیٹی کی تجویز کو نہیں لایا گیا،اکتوبرسےجنوری تک آئینی ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کےسامنے پڑارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بل پر اپوزیشن کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا،حکومت آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لے آئی اور اس پر بحث جاری تھی کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔