Feb 20, 2021 05:38 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- PTI seeks MQM's support for Senate Elections
کراچی، حکمراں جماعت کی ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست، ایم کیو ایم نے سینیٹ انتخابات پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیوایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے حکومتی وزرا اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیوایم کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے،۔
ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور وفاقی وزرا اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ایم کیوایم قیادت سے کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی وزار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اور سینٹ انتخابات میں بھی ساتھ دیں گے۔