Feb 20, 2021 05:39 pm
views : 214
Location : Accountibility Courts
Karachi- Accountability court sentences PPP leader Nisar Maurai to 7 years in prison
کراچی، احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار مورائی کو سات سال قید وجرمانے کی سزا سنادی
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کو سات سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
عدالت نے کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان عمران افضل اور شوکت حسین سمیت چار ملزمان پر ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نثار موارائی نے فشریزمیں ایک سو تینتالیس غیرقانونی بھرتیاں کیں اور بیس افراد کو مستقل کیا،ان کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہوتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ریفرنس میں دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت نہیں ہوتا ہےلہذا گل منیر، ابوبکر، ریاض عمران اور عبدالسعید کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔