Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 21, 2021 05:53 pm views : 212

Location : Different Places

Islamabad- Pakistan Railways plays vital role in boosting country's economy: Azam Swati
  • Urdu

اسلام آباد، ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح ہوگیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی دارالحکومت میں ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹورسٹ سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وزیرریلوے اعظم خان سواتی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ موجود رہے، ٹرین کی افتتاحی تقریب گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئی۔
ٹورسٹ ٹرین ہر اتوار کو گولڑہ سے اٹک خوردریلوے اسٹیشن تک چلا کرے گی۔ سفاری ٹرین سیاحوں کو حسن ابدال اور اٹک تک کے سیاحتی مقامات کی سیر کرائے گی۔ افتتاح کے موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ایوان بالا پاکستان ریلویز کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، ریلوے کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت ملک کے دوردراز علاقوں تک میں ریل کو لے جائے گی۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت ریلوے سے پچاس سال کی گندگی نکال رہی ہے، ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا، ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے، ریلوے ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کروں گا، اولین ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، میڈیا ریلوے کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، دنیا ریلوے کے ذریعے معیشت چلا رہی ہے ہم ٹرانسپورٹ پر لگے ہیں، ریلوے کو پاکستان کی امانت کے طور پر آگے برھانا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved